slotcosino Publish time 2025-10-12 19:42:12

سعودیہ، قطر، ایران کا پاک افغان تناؤ پر اظہارِ تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518834_4744121_pakAfghan_updates.jpg
—فائل فوٹو

سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران، سعودی عرب اور قطر نے دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518819_045512_updates.jpg
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تینوں ممالک نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کےلیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعاگو ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، ہم دونوں ممالک کے عوام کے امن اور خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران پڑوسی ممالک میں کشیدگی کم کرانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔
Pages: [1]
View full version: سعودیہ، قطر، ایران کا پاک افغان تناؤ پر اظہارِ تشویش