بھارت: ساس سے ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر داماد نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518836_2567562_PARMOD_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنجمیں ساس سے مبینہ ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر نوجوان نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پرمود کے اپنی ساس کے ساتھ کافی عرصے سے مبینہ تعلقات چل رہے تھے، جس کا علم اس کی بیوی شیوانی کو ہوا تو گھر میں جھگڑے شروع ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518293_113507_updates.jpg
بھارت: والی بال کوچ کے ہراساں کرنے پر 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی
رپورٹ کے مطابق گرلز کالج میں کوچ امباجی نے ماؤلیکا پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی، شدید ذہنی دباؤ کے باعث لڑکی نے اپنی جان لے لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ شیوانی کی شادی پرمود نامی شخص سے 2018ء میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، تاہم کچھ عرصے بعد پرمود نے اپنی ساس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیے، جس سے گھر میں تنازعات بڑھ گئے۔
انہی تعلقات پر ہونے والے جھگڑوں کے دوران پرمود نے اپنی بیوی شیوانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ 24 سالہ شیوانی کی لاش سسرال کے صحن سے برآمد ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518588_100730_updates.jpg
بھارت: اپنے ساتھ افیئر چلانے والے تاجر کی قاتل انتہا پسند خاتون رہنما گرفتار
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی گڑھ سے تعلق رکھنے والی اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی عہدیدار پوجا شکون پانڈے 26 ستمبر کو تاجر ابھیشیک گپتا کے قتل کی مرکزی ملزمہ ہیں، انہیں آج بھارت پور (راجستھان) سے گرفتار کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس نے مقتولہ کے اہلِ خانہ کی شکایت پر پرمود اور اُس کے اہلِ خانہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خاتون کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر پرمود اور اُس کی ساس کی مبینہ نازیبا تصاویر تیزی سے گردش کرنے لگیں، جس نے پورے علاقے میں ہلچل مچا دی۔
Pages:
[1]