slotcosino Publish time 2025-11-6 11:00:01

جاپان: جنگلی ریچھوں کے حملے کے بڑھتے واقعات، درجنوں افراد کی موت کے بعد فوج طلب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526117_2644919_Japanese-Army-to-Counter-Bears-in-Japan_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال اپریل کے مہینے سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے اسکولوں، ریلوے اسٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-11/1479513_105102_updates.jpg
یونان: ریچھ کا حملہ، کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا

یہ اندوہناک واقعہ یونان کے علاقے فرکتو جنگل میں پیش آیا، جہاں دو کوہ پیما ایک پرانے فوجی جہاز کے ملبے کی تلاش میں نکلے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جاپانی حکومت نے ریچھ کی آبادی کو قابو پانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مقامی افسران کو ریچھ کے شکار کے لیے تربیت دی جائے گی۔

دوسری جانب شمالی جاپان کے اکیتا ریجن کے گورنر نے کہا ہے کہ علاقائی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں کہ جنگلی ریچھوں کے تدارک کے لیے ان کے پاس بہتر وسائل موجود نہیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-05/1507293_062650_updates.jpg
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ نے حملہ کردیا

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ریچھ کے حملوں سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں فوج کو ریچھوں کو قابو کرنے لیے جال پھیکنے والی بندوقوں اور مخصوص اسپرے کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جاپان: جنگلی ریچھوں کے حملے کے بڑھتے واقعات، درجنوں افراد کی موت کے بعد فوج طلب