بھارتی کرکٹر ہارلین دیول کا وزیراعظم نریندر مودی سے ’اسکن کیئر روٹین‘ سے متعلق سوال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526166_2873278_News6_updates.jpgکولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ایک دلچسپ لمحہ پیش آیا جب ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر ہارلین دیول نے ہنستے ہوئے وزیراعظم سے اِن کی چمکتی جِلد کا راز پوچھ لیا۔
بھارتی میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارلین دیول نے وزیراعظم مودی سے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی اسکن کیئر روٹین کیا ہے؟ آپ بہت زیادہ چمکتے ہیں؟
جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’میں نے اس بارے میں کبھی زیادہ سوچا نہیں ہے‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525903_025211_updates.jpg
بھارتی خاتون کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے اپنی فٹنس کا راز ’گرین اسموتھی‘ کو قرار دے دیا
آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ 2026ء جیتنے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی بھارتی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے گھر میں بننے والی ایک اسموتھی کو اپنی فٹنس کا راز قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی دوران آل راؤنڈر سنیہ رانا نے کہا کہ وزیراعظم کی چمک اُن کے چاہنے والوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔
اس پر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ’بالکل، یہ ایک بڑی طاقت ہے، میں نے کئی سال حکومت میں گزارے ہیں، عوام کی دعائیں ملتی رہتی ہیں اور اس کا اثر ضرور ہوتا ہے‘۔
Pages:
[1]