slotcosino Publish time 2025-11-6 19:27:19

ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526188_3797688_10_updates.jpg

ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کے تنازع کے بعد سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون کی ملازمت سے برطرفی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع ہونے والی انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی سنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔

عبداللّٰہ جدون اور اویس جدون سی ای او قومی ایئر لائن کے پاس ذاتی سنوائی کے لیے پیش نہیں ہوئے تھے۔

حکم نامے کے مطابق دونوں عہدیداران کے خلاف کارروائی قومی ایئر لائن کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: ایئر کرافٹ انجینئرز اور قومی ایئر لائن کا تنازع، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر، سیکریٹری جنرل ملازمت سے برطرف