slotcosino Publish time 2025-11-6 20:45:23

میکسیکو کی خاتون صدر سے نازیبا حرکت کی کوشش، مقامی اخبار نے تصاویر شائع کردیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526191_9935677_12_updates.jpg

میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کلاڈیا شین بام کو عوامی مقام پر ہراساں کرنے کا واقعہ خواتین کے خلاف تشدد کے مسئلے کو اجاگر کر گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ اگر یہ صدر کے ساتھ ہوسکتا ہے تو عام خواتین کہاں محفوظ ہیں؟ کوئی مرد کسی عورت کی ذاتی حدود پامال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526175_012003_updates.jpg
میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق صدارتی سیکیورٹی ٹیم کے ایک اہلکار نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اُس شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر نے مقامی اخبار کو واقعے کی تصاویر شائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قدم خواتین کو دوبارہ نشانہ بنانے کے مترادف اور اخلاقی حدود کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اخبار سے تحریری معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تصاویر شائع کرنا ڈیجیٹل تشدد کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

صدر شین بامنے کہا کہ حکومت ہراسانی کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے قانونی اصلاحات کرے گی۔

انہوں نے واقعے پر مقدمہ درج کرایا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: میکسیکو کی خاتون صدر سے نازیبا حرکت کی کوشش، مقامی اخبار نے تصاویر شائع کردیں