slotcosino Publish time 2025-11-6 20:45:23

بھارت: برازیلی خاتون کی تصویر پر سیاسی ہلچل، فوٹوگرافر کو اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526205_7696083_%D8%B4%D9%86%D8%B4%DA%BE_updates.jpg
— فائل فوٹو

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے ہریانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے زیر الزام برازیلین ہیئر ڈریسر کی تصاویر کھینچنے والے فوٹوگرافر کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر برازیلین فوٹوگرافر جس کا نام گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا جب راہول گاندھی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کئے۔

برازیلین فوٹوگرافر نے راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت تو حاصل کی مگر اسے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526161_121631_updates.jpg
بھارت میں برازیلی خاتون کی تصویر پر سیاسی ہلچل: ماڈل کا ردعمل سامنے آگیا

کانگریس رہنما راہول گاندھی کی جانب سے ہریانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے نئے الزامات لگائے گئے ہیں، اِن الزامات سے شہرت حاصل کرنے والی برازیلین ماڈل کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہوا کچھ یوں کہ برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے میں مقیم میتھیس فیریرو نے 2017 میں ایک خاتون کی تصویر کھینچی اور خاتون کی اجازت سے اسے ’بلیو ڈینم جیکٹ پہننے والی عورت‘ کے کیپشن کے ساتھ آن لائن شیئر کیا۔

مذکورہ تصویر اسٹاک فوٹو گرافی کی ویب سائٹس جیسے Unsplash اور Pexels پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ مذکورہ تصویر کو ان دونوں ویب سائٹس سے اب تک 4 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور متعدد اشاعتوں میں شائع بھی کیا جاچکا ہے۔

تاہم گزشتہ روز راہول گاندھی نے بھارتی الیکشن کمیشن پر انتخابی عمل میں دھاندلی کا الزامات عائد کرتے ہوئے یہی تصویر شیئر کی تو ہزاروں میل دور بیٹھے فوٹوگرافر میتھیس فیریرو بھارتی سیاسی ہلچل میں پھنس گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کو لگا کہ میتھیس فیریرو تصویر میں دکھائی دینے والی، ’بلیو ڈینم جیکٹ پہننے والی خاتون کا نام ہے۔ یہی سوچ کر صارفین نے انسٹاگرام پر میتھیس فیریرو کی تلاش شروع کر دی، جس کے سبب میتھیس فیریرو کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

برازیلین فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ کئی صارفین نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: برازیلی خاتون کی تصویر پر سیاسی ہلچل، فوٹوگرافر کو اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا