slotcosino Publish time 2025-11-6 20:45:25

علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526186_565464_13_updates.jpgفائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے موقع پر علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔

عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Pages: [1]
View full version: علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد