پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518848_4983878_war_updates.jpg
اسکرین گریب : آئی ایس پی آر
پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سےبلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نےمنہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518819_045512_updates.jpg
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللّٰہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی ہے۔
Pages:
[1]