slotcosino Publish time 2025-11-7 05:12:02

بھارت: دوسری شادی کا معاملہ، دوستوں نے چھری کے وار سے ایک دوسرے کو زخمی کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526248_5821297_knife_updates.jpgفائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں دوسری شادی نہ کروانے پر ایک شخص نے اپنے دوست کو چھری مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیش نے اپنے دوست دیپک کو دوسری شادی کے لیے دلہن تلاش کرنے کے وعدے پر 60 ہزار روپے دیے تھے، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔

جگدیش نے اپنے دوست دیپک سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس سے شادی کروانے کا اس نے وعدہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں کے درمیان کچھ تلخ باتیں ہوئیں اور دیپک نے اچانک چاقو نکال کر جگدیش کے سینے میں وار کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520665_075211_updates.jpg
بھارت: انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خود کو بچانے کے لیے جگدیش نے چاقو نکالا اور جوابی وار کرتے ہوئے دیپک کو زخمی کر دیا، جس کے بعد دیپک موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور جگدیش کواسپتال منتقل کیا۔

تحقیقات میں جگدیش نے بتایا کہ اس کی ازدواجی زندگی کئی سال سے کشیدہ تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ اسی دوران اس نے اپنی خواہش دوست دیپک سے شیئر کی، جس نے مدد کا یقین دلایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519766_085444_updates.jpg
امریکا: میاں بیوی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل مردہ پائے گئے

امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والا ایک نوبیاہتا جوڑا اپنی پہلی شادی کی سالگرہ سے چند دن قبل پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کے مطابق جگدیش نے پہلے دیپک کو 30 ہزار روپے نقد دیے اور پھر 7 اکتوبر کی شام آن لائن ادائیگی کے ذریعے مزید 30 ہزار روپے منتقل کیے۔

رات تقریباً 11 بجے دیپک نے جگدیش کو ریتھالا بس اسٹینڈ پر بلایا۔ وہاں جگدیش نے عورت کے بارے میں پوچھا تو دیپک مشتعل ہو گیا اور کہا کہ میں تمہیں ختم کر دوں گا، دوسری شادی کرنا بھول جاؤ، اور پھر اس نے جگدیش پر حملہ کیا۔ جگدیش نے خود کو بچاتے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: دوسری شادی کا معاملہ، دوستوں نے چھری کے وار سے ایک دوسرے کو زخمی کردیا