slotcosino Publish time 2025-11-7 06:29:56

ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا، فہیم اشرف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526255_2669288_fahem-ash_updates.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا۔

میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا۔

فہیم اشرف نے کہا کہ دوسری اننگز میں نمی کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی، تاہم اچھی فیلڈنگ کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا خامیوں کے حوالے سے ٹیم مل بیٹھ کر بات کرے گی، ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیتتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔
Pages: [1]
View full version: ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا، فہیم اشرف