slotcosino Publish time 2025-11-7 16:15:18

کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526407_3889467_cvxc_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے ظہران ممدانی کو ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

نیویارک کے نومنتخب ایشیائی نژاد پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی بھارت و پاکستان میں خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب سوشل میڈیا صارفین نیویارک کے نومنتخب میئر کا موازنہ یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر سے کر رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق ظہران ممدانی اور ارسلان ناصر کی شکلیں آپس میں ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526407_3259009_%D8%A8%D8%B3%D8%B7_updates.jpg

صارفین کے دلچسپ تبصروں نے یوٹیوبر اور اداکار کی توجہ حاصل کی تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارسلان ناصر نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے مزاحیہ انداز میں خود کو ظہران ممدانی کا ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں گائیز، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے۔ مبارک ہو پاکستان اب ہمارا دور کا کزن نیویارک کا میئر ہے۔
Pages: [1]
View full version: کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا