slotcosino Publish time 2025-11-7 16:15:24

کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526409_3320897_News2_updates.jpg---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان حسیب اور نوید ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم محمد حسیب پر تھانہ لانڈھی، کورنگی اور کھوکھراپار میں مقدمات درج ہیں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان، برآمد ہونے والے دو موبائلز اور مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار