27 ویں ترمیم کا معاملہ: آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526452_1952997_09_updates.jpg—فائل فوٹومجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب سے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی شریعت کورٹ کی بلڈنگ میں منتقلی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526429_123240_updates.jpg
27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر فیڈرل شریعت کورٹ کی منتقلی کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے سامان دوسری جگہ منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس بھی اب ہفتے کو ہو گا۔
Pages:
[1]