slotcosino Publish time 2025-10-12 23:36:10

علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518870_3954322_AliAminGandapur_updates.jpg
—فائل فوٹوز

مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518818_045348_updates.jpg
خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے

خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آگئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانیٔ پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرائیں گے، اپوزیشن اپنا جوامیدوار بھی کھڑا کر لے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو عددی اکثریت حاصل ہے، بانی چیئرمین کے اراکین اُن ہی کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین بانی کے حکم کے مطابق اپنے امید وار کو ووٹ دیں گے، میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔
Pages: [1]
View full version: علی امین گنڈاپور کا بانی کے نامزد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان