بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کی تردید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526512_9317739_beach-view-park_updates.jpg—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کے الزامات غلط ہیں، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-01-10/720487_114114_karachi-eat-2020-kicks-off-at-beach-view-park_updates.jpg
بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا
بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا،... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ترجمان کے ایم سی نے کہا ہے کہ پارکس کو اوپن اور نمایاں بنانے کا عمل جاری ہے، اسٹاف کی کارکردگی اور سیلف اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]