slotcosino Publish time 2025-10-13 00:15:05

غزہ: اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518871_2885502_Salah_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ کے ہاتھوں فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی شہید کر دیے گئے۔

غزہ سٹی کے صبرہ محلے میں اسرائیلی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518265_075356_updates.jpg
اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا

ترجمان اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر قائم رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، حماس آج سے دو سال پہلے والی حماس نہیں رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقامی ذرائع کے مطابق الجعفراوی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں ہونے والی تباہی کی کوریج کر رہے تھے۔

فلسطینی صحافی برادری نے اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ اور غزہ میں سچ بولنے کی سزا ہے۔

صالح الجعفراوی غزہ میں میدانِ صحافت کی ایک توانا آواز سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے جنگ زدہ علاقے سے متعدد بار اسرائیلی مظالم کی رپورٹنگ کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: غزہ: اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کر دیا