slotcosino Publish time 2025-11-8 13:03:02

ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526574_2161058_James-Watson_updates.jpg

جینیٹیکس سائنس میں نوبل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر پر چل بسے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این اے کی ساخت کے حوالے سے نوبل انعام جیتنے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔

جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام جیتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-09-12/1267810_110312_updates.jpg
کلون بھیڑ ’ڈولی‘ کے تخلیق کار سائنسدان چل بسے

کلوننگ کے ذریعے بنائی جانے والی بھیڑ ’ڈولی‘ کے تخلیق کار برطانوی سائنسدان ایان ولمٹ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جیمس واٹسن نے اپنے موت سے قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔

واٹسن کو 1953ء فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ ڈبل ہیلکس اسٹرکچر دریافت کرنے پر نوبل انعام کا شریک حقدار قرار دیا گیا تھا۔

نیچر نامی رسالے میں پہلی بار شائع ہونے والی ان کی تحقیق کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے جسے مالیکیولر بائیولوجی میں اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے