خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1518878_2610366_kp-asembly_updates.jpgخیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔
ان امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1518876_125505_updates.jpg
پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس میں PTI کے اراکین کا حلف
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متفقہ امیدوار لانے کے لیے مشاورت جاری ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اپوزیشن متفقہ امیدوار میدان میں اتارے گی۔
جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان کا کہنا ہے کہ جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہو تو دوسرے وزیراعلیٰ کے لیے الیکشن کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
کے پی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 145 ہے، حکومتی ممبران کی تعداد 93 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 52 ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔
Pages:
[1]