ایسا کوئی قانون نہیں ہوگا جس سے صوبوں کا اختیار کم ہوگا: ایمل ولی خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526763_9890929_11_updates.jpg—فائل فوٹوسینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہوگا جس سے صوبوں کا اختیار کم ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نام ہی بلدیات کا ہے، ملک کو بہترین بلدیاتی نظام دیں، عوام کی بہتری کے لیے حکومت نیا قانون یا آئین لاتی ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم آئے اس وجہ سے ہیں کہ آئین و قانون سازی میں حصہ لیں، ہم ہر چیز کی مخالفت نہیں کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526754_010949_updates.jpg
آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
مسودہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بحث میں شرکت کرنا لازمی ہے، جو گزارشات اور تجویز سامنے آئی ہیں، کھل کر حمایت کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو یقین دلاتا ہوں جہاں ہماری رائے کا احترام ہوگا وہاں رائے دیں گے۔
Pages:
[1]