بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526764_1263607_12_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔
آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحتیں دیکھیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے کردار ادا کیا، کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے لیے ترکیہ اور قطر کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کا حامل ہے۔
Pages:
[1]