ترکیہ: پرفیوم کے گودام میں آگ لگ گئی، 6 افراد ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526771_6672467_turkey-fire_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیشمال مغربی ترکیہ میں ایک پرفیوم کے گودام میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح لگنے والی آگ نے دیلوواسی کے علاقے میں واقع دو منزلہ عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، یہ عمارت گودام کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔
Pages:
[1]