slotcosino Publish time 2025-11-8 22:48:08

میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526777_9093758_DipikaKakar_updates.jpg

مشہور بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا ککڑ جنہیں جگر کا کینسر تشخیص ہوا تھا، سرجری کرکے اُن کا جگر کا 22 فیصد اور 11 سینٹی میٹر کا ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔

39 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525948_071328_updates.jpg
اہلیہ دیپیکا جگر کے اسٹیج 2 کینسر سے لڑ رہی ہیں، شعیب ابراہیم

بھارتی اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا ہے کہ اہلیہ دیپیکا ککڑ جگر (لیور) کے اسٹیج 2 کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر صرف ٹیومر تک محدود تھا، جسم کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلا، میں نومبر میں دوبارہ ایف اے پی آئی اسکین کروا رہی ہوں تاکہ کینسر کی موجودگی کی تصدیق ہوسکے۔

ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دیپیکا طرز زندگی بہت ہی صحت مند تھا جبکہ علاج کے دوران ان کے اہل خانہ نے شدید نوعیت کا جذباتی دباؤ برداشت کیا۔

دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہم نے ہر مرحلے پر اپنی اہلیہ کا حوصلہ بڑھایا اور تمام طبی مراحل میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
Pages: [1]
View full version: میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ