slotcosino Publish time 2025-11-8 22:48:13

اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے، یوسف رضا گیلانی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526773_5695374_yousafRazaGilani_updates.jpg

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر ہم متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر آج بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی میں نہیں بیٹھ رہے تو پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرلیں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایوان کے اندر اجلاس میں پی ٹی آئی والوں نے آج تفصیلی بات کی ہے، اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا، مگر ہم متاثر نہیں ہورہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ترامیم پڑھیں گے تو تمام مسلح افواج سے متعلق معاملات نظر آئیں گے۔
Pages: [1]
View full version: اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر متاثر نہیں ہو رہے، یوسف رضا گیلانی