slotcosino Publish time 2025-11-9 05:18:11

سری لنکا سے سیریز، حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526806_6761580_MikeHis_updates.jpg

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بدقسمتی سے آج وہ رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526785_072103_updates.jpg
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ آج بھی بابر اعظم اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا، امید ہے وہ آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔ بابر اعظم اور صائم ایوب نے پریشر کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف عبدالصمد کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ وہ ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے، سر ی لنکا کے خلاف ٹیم میں تبدیلی ہوگی، سیریز میں حسن نواز نہیں ہوں گے، وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں، اچھے کھلاڑی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: سری لنکا سے سیریز، حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن