دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، علی امین گنڈاپور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1518882_6478696_gandapur_updates.jpgوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا اب تسلیم کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1518881_021755_updates.jpg
گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپس آ ئیں گے، استعفوں کی تصدیق کے لیے وزیراعلیٰ علی امین 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Pages:
[1]