slotcosino Publish time 2025-11-9 09:11:55

قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526894_6732893_%D9%BE%D9%88%D9%84%D8%A6%D8%B3_updates.jpg
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق