slotcosino Publish time 2025-11-9 17:00:10

رضاکار کی غلطی، فن پارے کی 40 سالہ گرد صاف ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526973_2763625_7_updates.jpg
تصاویر:بین الاقوامی میڈیا

کیلونگ میوزیم آف آرٹ میں ایک رضاکار کی غلطی سے فن پارے کی چالیس سالہ گرد صاف ہوگئی۔

یہ سب اس وقت ہوا جب تائیوان کے کیلونگ میوزیم میں آرٹسٹ چن سونگ چیہ کے فن پارے کو We Are Me Exhibition میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔

یہ فن پارہ ایک سادہ لکڑی کے بورڈ پر رکھے ہوئے گرد آلود آئینہ کی شکل میں تھا، جس کا مقصد متوسط طبقے کی ثقافتی شعور کی نمائندگی کرنا تھا۔

میوزیم کے ایک رضاکار نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ فن پارہ گرد آلود ہے اور اس کی ٹوائلٹ پیپر سے صفائی کردی، رضاکار کے اقدام کے بعد فن پارے کی چالیس سالہ گرد زیادہ تر صاف ہوگئی۔

یہ فن پارہ عمارت کے مواد اور گھریلو اشیاء سے تیار کردہ ایک فیچر ورک کا حصہ تھا، جس میں یاد، رسم اور تبدیلی کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-07/1526405_103657_updates.jpg
فرانس: شہری کو اپنے باغ سے 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

شہری نے فوراً اس خزانے کی اطلاع ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل افیئرز کو دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کیلونگ کے بیورو آف کلچر اینڈ ٹورازم نے فنکار سے معذرت کی ہے اور امکان ہے کہ نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔

تاہم وکیل تسائی چیا ہاؤ نے کہا کہ فن پارے سے گرد صاف کرنا شاید نقصان کے زمرے میں نہ آئے، جس سے فنکار کے معاوضے کے دعوے پر اثر پڑ سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: رضاکار کی غلطی، فن پارے کی 40 سالہ گرد صاف ہوگئی