بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526976_6694334_9_updates.jpgفائل فوٹووزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج پانچ سال کے جمود کے بعد ایک سال میں 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی، یہ پیشرفت تھرڈ پارٹی ویریفکیشن اور نجی یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی سامنے آئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-03/1506834_114754_updates.jpg
بزدل دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں توسیعی پروگرام کے تحت 70 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، الحمد للّٰہ یہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی پیشرفت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسی اور بہتر نظم و نسق نے عوامی اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور صحت کے شعبے میں یہ کامیابی بلوچستان کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
Pages:
[1]