والد بہترین اداکار ہیں مگر انکی طرح نہیں بننا چاہتی: عنزیلہ عباسی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526974_9886608_%D9%86%D9%85%D8%B4%D9%85_updates.jpg— اسکرین گریب
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنے والدین کی طلاق اور اس کے بعد والدہ کو پیش آنے والے مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب میرے والدین کی طلاق ہوئی تو ماں (اداکارہ جویریہ عباسی) نے ماں اور باپ دونوں کا کردار بنھایا، وہ اس وقت صرف 20 برس کی تھیں، لیکن انہوں نے مجھے کبھی والد کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-12/1379578_015006_updates.jpg
عنزیلہ عباسی نے حمل سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
پاکستانی معروف اداکارہ جویریہ عباسی، اداکار، پروڈیسر و ہدایتکار شمعون عباسی کی بیٹی، عنزیلہ عباسی نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد ماں نے کافی جدوجہد کی، وہ کام کے ساتھ ساتھ گھر بھی سنبھالتیں، ایسا نہیں ہے کہ میں نے بچپن میں کبھی شکایت نہیں کی یا ناراض نہیں ہوئی لیکن جب چیزیں سمجھ آئیں 23 یا 24 برس کی عمر میں تو احساس ہوا کہ انہوں نے میرے لیے بہت کیا ہے، پھر میں نے کبھی ان سے کوئی شکایت نہیں کی۔
اداکارہ نے خود مختاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 22 برس کی عمر میں فیصلہ کیا کہ میں گھر سے باہر نکل کر خود کماؤں گی اور خود مختار بنوں گی، اس پر ماں کے ساتھ کافی بحث بھی ہوئی لیکن الگ رہنے کے بعد ان سے تعلقات بہتر ہوگئے، انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، وہ میرے لیے کھانا لے کر آتیں اور ہم ایک ساتھ اچھا وقت گزارتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-08/1255658_111157_updates.jpg
بیٹی کی شادی میں غیر موجودگی، شمعون عباسی کی حذف شدہ پوسٹ کے اسکرین شاٹ وائرل
گزشتہ روز اداکار شمعون عباسی نے بھی اپنے زخمی ہونے سے متعلق پوسٹ شیئر کی جو کہ وائرل ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عنزیلہ عباسی نے اپنے والد شمعون عباسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والدین کا کام اتنا نہیں دیکھا لیکن میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں، مگر مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کے علاوہ انہیں کسی بھی پہلو سے سمجھ سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے ان کی طرح بننا تھا، ان کی طرح کام کرنا چاہتی تھی جیسے وہ ملٹی ٹاسکنگ ہیں۔ وہ ایک اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں تو میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتی تھی، ابھی مجھے سب کچھ کرنا ہے لیکن اب میں ان کی طرح نہیں بننا چاہتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-07/1255316_124827_updates.jpg
عنزیلہ عباسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی و ولیمہ کی تصاویر وائرل
پاکستان شوبز اندسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، ان کی شادی و ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ اگر میں نے اپنے والد سے کچھ سیکھا ہے تو وہ یہ کہ اپنے ہنر پر کام کرتے رہنا چاہیے، میں جو کچھ بھی کرتی ہوں اس میں خود کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔
عنزیلہ عباسی معروف اداکار جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی ہیں، جبکہ انہوں نے اگست 2023 میں تاشفین انصاری سے شادی کی۔
Pages:
[1]