کوٹ کی آستینوں میں اضافی بٹن کیوں لگائے جاتے ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514789_6926981_5_updates.jpg— فائل فوٹوسوٹ جیکٹ جسے عام طور پر کوٹ کہا جاتا ہے اس کے ڈیزائن میں کچھ دلچسپ راز موجود ہیں جن میں ایک راز اس کی آستینوں پر لگے ہوئے بٹن بھی ہیں۔
کوٹ کی آستینوں پر لگے بٹنوں کو سرجنز کف (Surgeon\“s cuffs) بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بٹن اس وقت کوٹ کا حصہ بنے جب ڈاکٹر میڈیکل اسکربز کی بجائے سوٹ پہنتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513879_023234_updates.jpg
جینز کی جیب کے اندر ایک چھوٹی سی جیب کیوں ہوتی ہے؟
جینز کی جیب کے اندر ایک اور چھوٹی جیب دیکھ کر یہ سوال تو کئی لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ آخر یہ چھوٹی سی جیب بنانے کا مقصد کیا ہے؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس وقت کوٹ کی آستینوں میں موجود ان بٹنوں کو کھول کر ڈاکٹرز کو کوٹ اور شرٹ کی آستینوں کو اوپر اٹھا کر ہاتھ صاف کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔
اس زمانے میں کوٹ کی آستینوں پر بٹن بالکل اسی طرح لگائے جاتے تھے جس طرح آج کے دور میں شرٹس کی آستینوں کو کھول کر اوپر چڑھانے کے لیے ان پر بٹن لگے ہوتے ہیں۔
مگر اب کوٹ کی آستینوں پر یہ بٹن محض سجاوٹ کے لیے لگائے جاتے ہیں کیونکہ اب کوٹ کی آستینوں کو کھولنا ہمیشہ ممکن نہیں۔
Pages:
[1]