پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کیپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمہ دار قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526998_3099361_pia_updates.jpgفائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کے معاملہ پر بیورو آف ایئر کرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن پاکستان نے حتمی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رجسٹریشن نمبر اے پی بی او این کا حامل ایئر بس طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کا واقعہ 17 جنوری 2025 کو پیش آیا، دمام سے ملتان کی پرواز پی کے 150 کو ملتان میں دھند کے باعث لاہور اتارنا پڑا، لاہور کنٹرول ٹاور سمیت کپٹن اور فرسٹ آفیسر ذمے دار قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526802_111626_updates.jpg
لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال
ذرائع نے بتایاکہ اس ونڈ شیلڈ کو ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر مضبوط کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دس دن تک ہر نئی پرواز سے پہلے چیک کیا جائے کہ ٹیپ اُکھڑ تو نہیں گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کو بھی ذمے دار قرار دیا گیا ہے، لینڈنگ سے پہلے کپٹن نے فلائٹ پاتھ خود فیڈ نہیں کیا، کیپٹن نے فلائٹ پاتھ فرسٹ آفیسر سے فیڈ کروایا جو قوانین کے خلاف ہے، فرسٹ آفیسر نے طیارے میں غلط فلائٹ پاتھ فیڈ کیا، دونوں پائلٹوں نے فلائٹ پاتھ فیڈ کرنے کے بعد کراس چیک بھی نہیں کیا۔
پائلٹ کی غلطی کا علم ہونے کے باوجود کنٹرول ٹاور لاہور خاموش رہا اور لاہور کنٹرول ٹاور نے سزا کے خوف سے خاموشی اختیار کیے رکھی، کنٹرول ٹاور لاہور طیارے کو فضا میں چکر لگا کر دوبارہ لینڈنگ کروانے میں ناکام رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا پائلٹس سمیت کنٹرول ٹاور عملے کی از سر نو تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
Pages:
[1]