slotcosino Publish time 2025-11-10 04:03:05

قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1527019_7717803_wind_updates.jpgاسکرین گریب

قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526802_111626_updates.jpg
لاہور سے جدہ جانیوالے طیارے کی ٹوٹی ونڈ شیلڈ دوسرے طیارے سے نکال کر بدل دی گئی، ہائی اسپیڈ ٹیپ کا بھی استعمال

ذرائع نے بتایاکہ اس ونڈ شیلڈ کو ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر مضبوط کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دس دن تک ہر نئی پرواز سے پہلے چیک کیا جائے کہ ٹیپ اُکھڑ تو نہیں گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں، متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے ذریعے لاہور کی پرواز پی کے 860 آپریٹ ہونا تھی، جدہ سے لاہور کی پرواز میں کئی گھنٹے تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا