تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے الیکشن سے دستبردار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515425_563713_TamimIqbal_updates.jpgبنگلادیشی ٹیم کےسابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
بی سی بی کے الیکشن 6 اکتوبر کو شیڈول ہیں، پولنگ ڈے سے قبل تمیم اقبال سمیت 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515428_095833_updates.jpg
رانا ٹنگا نے آسٹریلوی ٹیم کیخلاف سخت فیصلہ کیوں کیا؟
سری لنکن کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے اپنی پوری ٹیم کو آسٹریلوی کھلاڑیوں خاص طور پر شین وارن سے ہاتھ ملانے سے منع کردیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تمیم اقبال نے اس معاملے پر کہا کہ الیکشن کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے، مجھے اس پر کچھ کہنے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش کے مطابق نتائج پہلے ہی طے کر لیے گئے ہیں، یہ الیکشن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کرکٹ کے لیے مناسب ہے۔
تمیم اقبال نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا احتجاج کا طریقہ ہے اور ہم اس گندے طریقہ کار کا حصہ نہیں بن سکتے۔
Pages:
[1]