رانا ٹنگا نے آسٹریلوی ٹیم کیخلاف سخت فیصلہ کیوں کیا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515428_7639637_SLvAus_updates.jpgسری لنکن کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے اپنی پوری ٹیم کو آسٹریلوی کھلاڑیوں خاص طور پر شین وارن سے ہاتھ ملانے سے منع کردیا تھا۔
یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب سری لنکا ورلڈ چیمپئن بننے سے چند ماہ دور تھا، آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515425_085446_updates.jpg
تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے الیکشن سے دستبردار
بنگلادیشی ٹیم کےسابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل 20 جنوری 1996ء کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا، جسے ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت آسٹریلیا نے 9 رنز سے جیت لیا تھا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 273 رنز بنائے، مارک ٹیلر اور مارک وا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
بارش کے بعد سری لنکا کو 25 اوورز میں 168 رنز کا ہدف دیا گیا لیکن سری لنکن ٹیم 25 اوورز میں 8 وکٹ پر 159 رنز بناسکی، ارجنا رانا ٹنگا نے میچ میں 41 رنز کی باری کھیلی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515440_115615_updates.jpg
آئی ایل ٹی 20 پلیئرز آکشن میں نسیم شاہ و حسن نواز بھی منتخب
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 پلیئرز آکشن میں پاکستان کے نسیم شاہ اور حسن نواز کو سائن کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میچ کے خاتمے پر سری لنکن کپتان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو منع کردیا کہ وہ آسٹریلوی کھلاڑیوں خاص طور پر شین وارن سے ہرگز ہاتھ نہ ملائیں۔
آخر تنازع کیا تھا؟
ہوا کچھ یوں کہ وارن نے فائنل سے پہلے ہی میڈیا میں ارجنا رانا ٹنگا کو ان کے موٹاپے کی وجہ سے ان فٹ کہہ دیا، ساتھ ہی سری لنکن ٹیم سے متعلق سوالات اٹھائے۔
سری لنکن میچ سے پہلے سے ہی ناراض ہوگئے تھے، سری لنکن بیٹنگ کے دوران آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی نے رانا ٹنگا کو ’موٹا‘ کہہ دیا تو بات اور بھی بڑھ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515410_064724_updates.jpg
ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کا کھیل میں سیاست کو مسلط کرنے کا عندیہ
بھارت نے ایک بار پھر کھیل کو کھیل کی طرح کھیلنے کے بجائے اس میں سیاست کو مسلط کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسی دوران رانا ٹنگا نے اپنا متبادل رنر بلانے کی امپائر سے درخواست کی، جو مسترد کردی گئی کیونکہ آسٹریلوی ٹیم نے یہ کہہ کر مخالفت کردی کہ سری لنکن کپتان سست ہیں اور اُن کا رنر کھلاڑی پھرتیلا ہے۔
میچ میں شین وارن نے رانا ٹنگا کو آؤٹ کیا اور سری لنکن کپتان سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اُس وقت سری لنکا کپتان ویسے ہی جارحانہ کپتانی کےلیے شہرت رکھتے تھے۔
1990ء سے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کشیدہ تعلقات تھے، 96-1995ء میں مرلی دھرن کے بولنگ ایکشن پر سیریز کے دوران الزامات لگائے گئے اور پھر اس نئے تنازع نے آگ بھڑکا دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-01/1515404_054450_updates.jpg
آئی ایل ٹی20، ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں
انٹرنیشنل لیگ ( آئی ایل) ٹی 20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی خدمات حاصل کرلیں ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سری لنکن کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ سیریز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں اور میڈیا کے رویے سے پہلے ہی نالاں تھے، انہوں نے علامتی احتجاج کیا اور جتلایا کہ توہین آمیز حرکتوں اور باتوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کھلاڑی قطار میں کھڑے تھے لیکن سری لنکن کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، آسٹریلوی میڈیا نے ٹیم سری لنکا کے اس اقدام کو بے ادبی اور کھیل کی روح کی خلاف ورزی قرار دیا جبکہ رانا ٹنگا نے صاف کہہ دیا کہ سری لنکا ہر گز توہین برداشت نہیں کرے گا۔
یہ وہ وقت تھا جب سری لنکن ٹیم کرکٹ میں نئے طاقت ورحریف کے طور پر ابھر رہی تھی، جس نے چند ماہ بعد ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی اور کھیل میں اپنی برتری ثابت کردی۔
Pages:
[1]