slotcosino Publish time 2025-10-10 09:50:43

زوبین گرگ کے مینیجر گلوکار کے قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام میں شاملِ تفتیش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516244_3705961_vf%DA%86%D9%81_updates.jpg

بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گرگ کی سنگاپور میں موت کی تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گلوکار کے مینیجر سدھارتھ شرما کو بھی تفتیش میں شامل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر زوبین گارگ کے بینڈ کے ایک ممبر شیکھر جیوتی گوسوامی نے آنجہانی گلوکار کے منیجر سدھارتھ شرما پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سے زوبین گرگ کے قتل کی سازش کی اور انہیں زہر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-20/1511853_121021_updates.jpg
زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ کے سمندر میں تیراکی کے سبب ہوئی: آسامی وزیر اعلیٰ

بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ کے سمندر میں تیراکی کے سبب ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایس آئی ٹی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جمع کروائی گئی تفصیلی رپورٹ کے مطابق شیکھر جیوتی گوسوامی نے مینیجر سدھارتھ شرما پر گلوکار کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ گلوکار کی موت سے قبل مشکوک دکھائی دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شرما سنگاپور میں پین پیسیفک ہوٹل میں زوبین کے ساتھ ہی ٹھہرے ہوئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515758_103838_updates.jpg
گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ گرفتار

زوبین گارگ کی ہلاکت کے معاملے پر ان کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو گرفتار کر لیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شیکھر جیوتی گوسوامی نے اپنے بیان میں کہا کہ زوبین گارگ کی موت سے قبل سدھارتھ شرما ان کے ساتھ یاٹ میں سوار تھے، انہوں نے زبردستی یاٹ کو اپنے کنٹرول میں لے کر مسافروں کو خطرے میں ڈالا دیا تھا اور انہوں نے دوسروں کو انتظامات نہ سنبھالنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

اس کے علاوہ سنگاپور میں منعقد فیسٹیول کے منتظم شیامکانو مہانتا کو بھی اس تحقیقات میں نامزد کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: زوبین گرگ کے مینیجر گلوکار کے قتل کی سازش اور زہر دینے کا الزام میں شاملِ تفتیش