slotcosino Publish time 2025-11-10 16:24:17

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج شام لاطینی امریکی فلم ’شوکیس‘ دکھائی جائے گی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527224_1469717_News5_updates.jpgفوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

جنگ اور جیو کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء کا آج 11واں روز ہے۔

آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں آج ’گلوبل ہارمنی آرٹ ایز اے یونیورسل لینگویج‘ کی نشست دوپہر 2 بجے ہوگی۔

ورلڈ کلچرفیسٹیول میں مختصر دورانیہ کی لاطینی امریکی فلم ’شوکیس‘ شام 4 بجے دکھائی جائے گی۔

​شام 5 بجے آرٹس کونسل میں آج میکسویل کی جانب سے میوزک ورکشاپ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا حصہ ہوگی۔

ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025 کے گیارہویں روز آج رات 8 بجے یوریتھمی ویسٹ مڈلینڈز اسٹیج گروپ کا تھیٹر پلے ’ایریکیٹن‘ پیش کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج شام لاطینی امریکی فلم ’شوکیس‘ دکھائی جائے گی