slotcosino Publish time 2025-11-10 19:00:04

اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527281_4395035_10_updates.jpg—فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527239_113649_updates.jpg
27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہ کیا جائے گا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں دستاویزات سے دکھادیں جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظر انداز کیا گیا، اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں۔

جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔
Pages: [1]
View full version: اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ