متحدہ عرب امارات غزہ اسٹیبلائزیشن فورس میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا: سینئر اماراتی اہلکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527274_9038226_News9_updates.jpg---فائل فوٹومتحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عندیہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ نہیں بنے گا۔
سینئر اماراتی اہلکار، صدارتی مشیر انور گرقاش نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات غزہ اسٹیبلائزیشن فورس میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انور گرقاش کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ابھی تک بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے کوئی واضح فریم ورک نظر نہیں آ رہا، ایسے حالات میں متحدہ عرب امارات شاید ایسی فورس میں حصہ نہیں لے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523307_051536_updates.jpg
غزہ میں تعینات بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی دستہ بھی شامل ہوسکتا ہے، اسرائیلی اخبار
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اِن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات غزہ میں پائیدار امن اور سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے تاہم کسی بھی فوجی یا سیکیورٹی کارروائی میں شرکت کے لیے واضح اہداف اور فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔
Pages:
[1]