آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ، شوہر کے ساتھ تعلقات پر افواہیں زور پکڑ گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527240_8151734_10_updates.jpgفائل فوٹوپاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جس سے مداح حیران اور پریشان ہو گئے اور سوشل میڈیا پر اس کے شوہر زین احمد کے ساتھ تعلقات پر افواہیں زور پکڑ گئیں۔
آئمہ بیگ اپنی زندگی اور کیریئر کے لمحات اکثر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہی ہیں، اچانک انسٹاگرام سے غائب ہو گئیں، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔
یہ قدم ایسے وقت اٹھایا گیا جب چند ہفتے قبل زین احمد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں نے جوڑے کے بیچ علیحدگی کی افواہیں پیدا کر دی تھیں، مداحوں نے محسوس کیا کہ زین نے آئمہ کو ان فالو کر دیا اور شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517833_102142_updates.jpg
آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر زین احمد نے خاموشی توڑ دی
زین احمد نے بعد ازاں جوڑے کی ایک پرانے دنوں کی تصویر بھی شیئر کی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آن لائن ہلچل کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر زین احمد نے وضاحت کی کہ ان کا انسٹاگرام بگ کر رہا تھا اور کچھ پوسٹس غیر ارادی طور پر آرکائیو ہو گئی تھیں، تاہم اس وضاحت نے افواہوں کو کم نہیں کیا اور مداح جوڑے کے آن لائن رویے پر بحث کرتے رہے۔
آئمہ بیگ نے اس دوران انسٹاگرام پر ایک پُراسرار اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ آپ سب درست ہیں، لیکن مجھے دوسروں کی بات سننی چاہیے تھی۔
آئمہ بیگ اور زین احمد نے 5 اگست 2025 کو کینیڈا میں شادی کی تھی اور حالیہ افواہوں کے باوجود گزشتہ ماہ آئمہ نے زین کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں تاہم، آئمہ کے اکاؤنٹ کے دوبارہ غیر فعال ہونے سے مداحوں میں نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]