slotcosino Publish time 2025-10-10 09:50:45

مکہ مکرمہ: غار حراء کے دامن میں واقع حراء ثقافتی مرکز میں نئے بلاک کا اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516800_3472671_News3_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

مکہ مکرمہ میں غار حراء کے دامن میں واقع حراء ثقافتی مرکز میں نئے بلاک کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں نمائش کے لیے قدیم قرآن پاک کے نسخوں کے ساتھ سب سے بڑا قرآن پاک بھی رکھا گیا ہے۔

غار حراء میں خاتم النبیین حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہونے کے ساتھ قرآن پاک کے نزول کا عمل شروع ہوا جو مسلمانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت اور راہ نجات ہے۔

حراء ثقافتی مرکز کے قرآن کمپلیکس کے نئے بلاک میں14 سو سال کے مختلف ادوار میں لکھے گئے قرآن پاک کے نایاب نسخوں کو رکھا گیا ہے جبکہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ بھی دنیا بھر کے زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔

قرآن میوزیم میں قرآن پاک کو لکھنے کے قدیم عمل سمیت جدید دور میں قرآن پاک کی اشاعت کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ غلافِ کعبہ کا ٹکڑا اور بیت اللّٰہ شریف کے دروازے کے ماڈل، غار حراء کا ماڈل بھی پیش کیا گیا ہے جس میں روزانہ سیکڑوں افراد حراء میوزیم کا رُخ کر کے انبیاء کرام کے حالات و واقعات سے روشناس ہونے کے ساتھ ساتھ نزول قرآن اور اس کی فضیلت کے حوالے سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مکہ مکرمہ: غار حراء کے دامن میں واقع حراء ثقافتی مرکز میں نئے بلاک کا اضافہ