امریکا میں بھارتی طالبہ پراسرار طور پر ہلاک، والدین میت لانے کیلئے چندہ کرنے پر مجبور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527333_513899_rajya_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیاامریکا میں تعلیم حاصل کرنے جانے والی بھارتی طالبہ اپنے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، طالبہ کے والدین بیٹی کی میت واپس لانے کیلئے چندہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق23 سالہ بھارتی طالبہ راجیا لکشمی امریکا میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ ٹیکساس کی یونیورسٹی سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524828_080003_updates.jpg
چھٹی جماعت کی طالبہ نے ٹیچر کے رویے سے تنگ آکر چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کرلی
حکام نے اسکول کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے واقعے سے متعلقہ شواہد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
راجیا کی میت بھارت لانے کیلئے اس کے خاندان کی جانب سے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے، اس کی کزن کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سے تین دن سے شدید کھانسی اور سینے کے درد میں مبتلا تھی اور 7 نومبر کی صبح انتقال کر گئی۔
بھارتی طالبہ آندھرا پردیش کے انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد2023 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا روانہ ہوئی تھی۔ اسنے حال ہی میں کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس مکمل کیا تھا اور نوکری کے مواقع تلاش کر رہی تھیں۔
دوسری جانب بھارتی طالبہ کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں،گزشتہ سال امریکا میں 11 بھارتی یا بھارتی نژاد طلبہ کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
Pages:
[1]