پاکستان مضبوط حریف، سری لنکا نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی، چریتھ اسالنکا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527360_1272166_SLCaptine_updates.jpgسری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں چریتھ اسالنکا نے کہا کہ جو اچھا پرفارم کرےگا جیت اسی کی ہوگی، جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے اچھی پرفارمنس پیش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527323_052956_updates.jpg
جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا، شاہین آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر کوئی کیچ ڈراپ نہیں کرتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی، وہ ایک مضبوط حریف ہے جبکہ پاکستان کی مہمان نوازی زبردست ہے۔
سری لنکن کپتان نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، پاکستان کے پاس اچھے بیٹرز ہیں تو ہمارےپاس بہترین بولرز ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور فخر زمان بہترین بیٹرز ہیں، سری لنکن بیٹرز کا مقابلہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف سے ہوگا، یہاں کا موسم بہترین ہے، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
Pages:
[1]