slotcosino Publish time 2025-11-11 04:45:08

بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین شادی کیلئے کوٹ ادو پہنچ گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527370_2789039_marg_updates.jpgفائل فوٹو

کوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے 2 نوجوانوں سے شادی کے لیے بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پاکستان پہنچ گئیں۔

دونوں خواتین نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کیا، خواتین قانونی نکاح کروانے کی غرض سے اپنے کاغذات مکمل کرنے کے لیے واپس اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئیں۔

بلغاریہ کی خاتون اسٹیفانُوا نے عدنان گورمانی سے شادی کی۔ ان کا نیا نام مریم رکھا گیا۔

جاپانی خاتون ایشی موتو آکی نے شعیب گشکوری سے شادی کی اور ان کا نیا نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔

دونوں غیر ملکی خواتین نےمدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو میں اسلام قبول کیا اور اسی مدرسے میں ہی ان دونوں کا شرعی نکاح بھی کیا گیا۔

دونوں جوڑوں کے وکیل کے مطابق مطلوبہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد دونوں جوڑوں کا قانونی نکاح رجسٹر کروایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین شادی کیلئے کوٹ ادو پہنچ گئیں