slotcosino Publish time 2025-10-10 09:50:48

سیاست کو کھیل میں لانے پر اے بی ڈویلئیرز کی انڈیا پر کڑی تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515622_1235172_deevilier_updates.jpg

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئیرز نے ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل میں لانے پر انڈیا پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے بی ڈویلئیرز نے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ان خیالات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا کے ویڈیو پروگرام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی لینا تھی، میرا نہیں خیال کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔

اے بی ڈویلئیرز کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا۔

اے بی ڈویلئیرز نے مزید کہا کہ اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے اور یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے، آخر میں یہ سب اچھا نہیں لگا۔
Pages: [1]
View full version: سیاست کو کھیل میں لانے پر اے بی ڈویلئیرز کی انڈیا پر کڑی تنقید