slotcosino Publish time 2025-10-10 09:50:50

بسکٹ پر بنے سوراخوں کی دلچسپ حقیقت کیا ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515083_2933996_8_updates.jpg
فائل فوٹو

بڑے ہوں یا بچے، بسکٹ سبھی کو پسند آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کبھی یہ ناشتے کا حصہ بنتے ہیں تو کبھی شام کی چائے کے ساتھ کھائے جاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ان بسکٹس، خاص طور پر کریم اور ڈبوں والے بسکٹ پر بنے چھوٹے چھوٹے سوراخ آخر کیوں ہوتے ہیں؟

اکثر لوگ ان سوراخوں کو صرف ڈیزائن سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں، حالانکہ یہ بسکٹ کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان سوراخوں کو ڈوکر ہولز کہا جاتا ہے، ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بیکنگ کے دوران بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پیدا ہونے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل سکے۔

اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹ کے پھٹنے یا اس میں دراڑیں پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-04/1487359_011925_updates.jpg
امریکا: بسکٹ نے خاتون کو 50 ہزار ڈالرز جتوا دیے

چینی روایات میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ کے سبب خاتون نے 50 ہزار ڈالرز جیت لیے۔ چینی روایات میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ کے سبب خاتون نے 50 ہزار ڈالرز جیت لیے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی لیے بیکنگ کے دوران خصوصی مشینری استعمال کی جاتی ہے جو بسکٹ کے آٹے کے مطابق ان سوراخوں کے سائز اور جگہ کو نہایت احتیاط سے طے کرتی ہے۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ آٹے کی ساخت سوراخوں کی بناوٹ کا تعین کرتی ہے، نرم آٹے میں یہ سوراخ سانچوں کے ذریعے بنائے جاتے ہیں جبکہ سخت آٹے کے لیے ڈوکرنگ رولرز کا سہارا لیا جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بسکٹ پر بنے سوراخوں کی دلچسپ حقیقت کیا ہے؟