slotcosino Publish time 2025-11-11 14:29:56

بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی کی تردید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527520_8025500_0000_updates.jpg

بھارتی میڈیا میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی۔

دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527520_7245630_01-01_updates.jpg

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم ’اکیس‘ میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527520_2802404_01-02_updates.jpg

دوسری جانب دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر شیئر کردہ پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے اور ان کے والد کی حالت بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ ہماری فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھا جائے اور میرے والد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی کی تردید