slotcosino Publish time 2025-11-11 19:03:07

روزانہ ایلو ویرا جوس پینے سے جسم میں رونما ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-11/1527538_8952756_News5_updates.jpg---فائل فوٹو

ایلو ویرا کا شمار صدیوں سے قیمتی جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ناصرف جِلد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسم کے اندرونی نظام پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ اگر روزانہ ایلو ویرا جوس پینے کی عادت ڈال لی جائے تو مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی کئی مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

ہربلسٹس کی جانب سے ایلوویرا کو خوب اہمیت دی جاتی ہے۔

معدے کی صحت کے لیے مفید

ماہرین کے مطابق ایلو ویرا جوس میں موجود قدرتی اِنزائمز ہاضمے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ یہ پیٹ کی جلن، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایلو ویرا کا استعمال آنتوں کی صفائی اور باقاعدہ نظامِ اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

ایلو ویرا وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

اس میں موجود قدرتی اجزاء مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں جس سے جسم بیماریوں کے خلاف بہتر طریقے سے دفاع کر سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-05-25/931819_100621_updates.jpg
ایلوویرا کے صحت اور خوبصورتی سے متعلق فوائد

صدیوں سے مختلف شکایات میں بطور علاج استعمال کی جانے والی ایلوویرا (گھیکوار) ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے، اس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایلوویرا صحت میں اضافے، جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہایت مفید پودا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جلد میں نکھار اور چمک

ایلو ویرا جوس کا باقاعدہ استعمال جلد کو اندرونی طور پر ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبے، دانے اور خشکی کو کم کر کے قدرتی نرمی اور چمک پیدا کرتا ہے۔ جسم سے زہریلے مادے نکلنے کے باعث چہرے پر تازگی نمایاں ہوتی ہے۔

وزن میں کمی میں مددگار

ایلو ویرا جوس میٹابولزم کو تیز کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود غذائی اجزاء کے بہتر استعمال کو ممکن بناتا ہے جس سے توانائی میں اضافہ اور چربی کے جلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

شوگر کے لیول میں بہتری

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایلو ویرا جوس ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے تاہم اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ شوگر کی دوائیں لے رہے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے مثبت https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-02-21/888631_120259_updates.jpg
ایلوویرا کھانے اور استعمال کے حیرت انگیز فوائد

سخت پتوں پر مشتل کانٹے دار جنگلی پودے ایلویرا کو گھیکوار بھی کہا جاتا ہے، ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہ راست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایلو ویرا جوس کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی مقدار کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

اس کی سوزش کم کرنے والی خصوصیات بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔

ایلو ویرا جوس گھر پر بنانے کا آسان طریقہ

ایلو ویرا کی ایک تازہ پتی لیں، اسے کاٹ کر اندر سے شفاف جیل نکالیں۔

جیل کو اچھی طرح دھو کر اس میں سے نکلنے والے پیلے مادے (Aloin) کو صاف کر لیں۔

پھر ایک کپ پانی میں ڈال کر بلینڈ کریں، بہتر ذائقے کے لیے تھوڑا شہد یا لیموں شامل کیا جا سکتا ہے، یہ جوس تازہ پینا بہتر ہے لیکن آپ اسے 24 گھنٹے تک فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2024-01-27/1314228_111615_updates.jpg
ایلو ویرا چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے

کومل زاہد بعض خواتین کے اسکن پر بازار میں موجود... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

احتیاط

ایلو ویرا جوس اگرچہ مکمل طور پر قدرتی ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

بہتر یہی ہے کہ اسے اعتدال میں رہ کر پیا جائے اور اگر آپ کسی بیماری یا دوا کے زیرِ اثر ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی خبر ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص یا اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: روزانہ ایلو ویرا جوس پینے سے جسم میں رونما ہونے والی حیران کُن تبدیلیاں