slotcosino Publish time 2025-10-10 09:50:56

پولش کوہ پیما کا عالمی کارنامہ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکی ڈاؤن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515678_769086_7_updates.jpg
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

پولینڈ کے کوہ پیما انڈریج بارگیل (Andrzej Bargiel) نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ (8,849 میٹر) سے بغیر آکسیجن سلینڈر کے اسکی ڈاؤن کر کے تاریخ میں پہلا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

37 سالہ بارگیل اس سے قبل 2018 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے پہلی مرتبہ اسکی ڈاؤن کرنے والے ایڈونچرر بھی رہ چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بارگیل نے 16 گھنٹے ڈیتھ زون (8 ہزار میٹر سے بلند علاقہ) میں انتہائی سخت حالات کا مقابلہ کیا، چوٹی پر صرف چند منٹ گزارنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنی اسکی باندھی اور ڈھلوان پر اُترنا شروع کیا تاکہ سورج غروب ہونے سے قبل سفر مکمل کیا جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-10-02/827156_063803_updates.jpg
ہنزہ: 2 پولش کوہ پیما 5800 میٹر بلندی پر پھنس گئے

پولش کوہ پیما 5ہزار 800 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کےلیے امدادی ٹیم شمشال بیس کیمپ پہنچ گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بارگیل کو برفانی ڈھلوان پر تیز رفتاری سے اُترتے اور ہمالیہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان اپنی راہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی ٹیم کے مطابق یہ ڈسینٹ ایک ہی بار میں مکمل نہیں ہوا، اندھیرا چھا جانے پر وہ کیمپ 2 (6,400 میٹر) پر رک گئے اور اگلی صبح سورج نکلنے پر اپنا سفر مکمل کیا۔

پولش کوہ پیمائی کی تاریخ میں یہ ایک اور سنہری باب ہے، جہاں پہلے ہی جیورزی کوکوچکا اور وانڈا رُٹکیویچ جیسے عظیم کوہ پیماؤں کے نام روشن ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پولش کوہ پیما کا عالمی کارنامہ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکی ڈاؤن