slotcosino Publish time 2025-10-13 10:00:14

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کچھ دیر بعد متوقع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519052_4934277_02-01_updates.jpgفوٹو بشکریہ رائٹرز

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کچھ دیر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلح پہنچ گئیں، فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔

معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی۔ 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو رہائی ملتے ہی فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1518883_025333_updates.jpg
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ندی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہو رہا ہے، اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عملدرآمد کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانس کے صدر میکرون سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ ختم ہوگئی۔ غزہ منصوبے کے لیے بورڈ آف پیس جلد قائم کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کچھ دیر بعد متوقع